ہمارے بارے میں

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

ترجمہ:اے لوگو ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہیں شاخیں اور قبیلے کیا کہ آپس میں پہچان رکھو(سورۃ الححجرات)

کھو کھر قوم ایک تاریخی قوم ہے۔ جو کہ تقریباً برصغیر پاک و ہند میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ قوم ایک بہادر، نڈر، جری، شریف اور روایات پسند قوم کے طور پر جانی جاتی ہے۔ تاریخ ابن خلدون، تاریخ میزان قطبی، تاریخ میزان هاشمی، تاریخ مبارک شاہی، آئین اکبری اور تاریخ ہند و پاک کے اوراق پر ایک نظر تو ڈالئے۔ تاریخ کے ہر باب اور ہر حکمران کے دور میں کھو کھر قوم کی بہادری اور جوانمردی کے قصے روشن سطور میں نظر آئیں گے۔

یہ بلند قامت قلعے ( قلعہ چنیوٹ ، قلعہ پنڈ دادن خاں، دھن کوٹ ) اور شاہی قلعہ لاہور پر کھوکھر قوم کے سپوتوں نے اپنے جرات و بہادری کے جھنڈے گاڑے۔شاہی قلعہ لاہور پر آج بھی شیخا کھوکھر کی تختی آپکو دعوت نظر دے رہی ہے۔

وقت کی ضرورت ہے۔ کہ قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے اور انہیں ایک ترقی یافتہ اور متحدہ قوم کے طور پر اجاگر کیا جائے ۔ اس ضرورت کو بڑی شدت سے محسوس کرتے ہوئے ۔ آل پاکستان کھو کھر آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

اس آرگنائزیشن کا نصب العین اس آیت مبارکہ سے اخذ کیا گیا ہے۔
نیکی اور پرہیز زگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔ (سورۃ المائدہ)

تقریبا ہر برادری اور قبیلہ اس جدید دور میں اپنی اپنی قوم کو یکجا کر کے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ جبکہ ہماری قوم کے معزز حضرات یہ ضرورت محسوس کیوں نہیں کر رہے
آئیں ہم بھی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا ہونے کیلئے تعلیم کو نصب العین بنائیں یہ ہی وہ ہتھیار ہے جس سے آپ تمام حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

محسن کا ئنات ، فخر موجودات ، نبی آخر الزماں، سرور کون و مکاں حضرت محمد ﷺ نے بھی فرمایا ہے۔
ترجمہ: علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان ( مرد و عورت ) پر فرض ہے۔

آج ضرورت اس امر کی ہے ۔ کہ کھو کھر قوم کے وہ نونہال جو اپنی مجبوریوں کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پار ہے۔ یا اعلیٰ تعلیم کے باوجود صحیح سمت اختیار نہیں کر سکے اور ان نونہالوں و نو جوانوں کی تربیت کا انتظام کیا جائے۔ تا کہ وہ طلباء و طالبات کھوکھر قوم کیلئے سرمایہ افتخار ثابت ہوں اور کھو کھر قوم کی ترقی کا موجب بن سکیں۔

اس نیک کام کے لئے تمام احباب کو سوچنا ہوگا ۔ اور اس کام کا بیڑہ اُٹھانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو صرف کرنا ہوگا۔ وہ دن دور نہیں جب ہم لوگ ایک ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ قوم کے طور پر ابھریں گے۔

تمام اہل علم و دانشور احباب جو دوسخا سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ان نیک کاموں میں شمولیت فرمائیں۔ اور اپنی قوم کو تنزلی اور غربت کی اتھاہ گہرائیوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں۔ تاکہ کھوکھر قوم بھی دوسری اقوام کے شانہ بشانہ چل سکے۔ یہ ہی ہمارے اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بقاء کا موجب ہوگا۔

وقت گواہ ہے کہ ہر قوم اپنی نسل کو آگے لانے اور جدید دور کے راہ پر ڈالنے کے لئے راہ کوشاں ہے۔ پھر نہ جانے ہم کیوں آپس کے اختلافات کی بنا پر اپنی نسل کو صحیح راہ نہیں دکھا پار ہے۔ اُمید واثق ہے کہ کھو کھر قوم ہمارے اس درد کو محسوس کرتے ہوئے ۔ تمام غیر ضروری اور بے مقصد الجھنوں کو ختم کر کے یکجا ہوگی اور اولاد کو پر امن زندگی اور روشنی کی راہ پر ڈالے گی ۔ آپس میں مل کر دیکھو تو پھر آپکو اپنی طاقت اور اچھے ثمرات کا اندازہ ہو جائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس قوم کو آپس میں مل جل کر ملک وقوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے (آمین)

اہل اور قیادت کے لیے تیار

ہم افراد کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔

Icon

ویژن

ہم مضبوط رہنماؤں کے ساتھ ایک دنیا کا تصور کرتے ہیں۔

مزید جانیں
Icon

مشن

ہم مستقبل کے لیڈروں کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید جانیں
Icon

موٹو

سالمیت اور وژن کے ساتھ قیادت۔

مزید جانیں

ایک روشن کل کے لیے قائدین کو بااختیار بنانا

ہمارے پروگرام خواہشمند رہنماؤں کے لیے رہنمائی، وسائل اور مواقع فراہم کرتے ہیں۔